پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںکاتالونیا کا سپین سے آزادی کیلئے 9 نومبر کو ریفرنڈم کا اعلان

کاتالونیا کا سپین سے آزادی کیلئے 9 نومبر کو ریفرنڈم کا اعلان

میڈرڈ(ہمگام نیوز)

کاتالونیا کا سپین سے آزادی کیلئے 9 نومبر کو ریفرنڈم کا اعلان 7.5 ملین کی آبادی والا کاتالونیا سپین کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔سپین میں کاتالونیا کے صدر نے نومبر میں اس بارے میں ایک عوامی ریفرنڈم کے انعقاد کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے کہ آیا ملک کے اس امیر ترین خطے کو ایک آزاد ریاست ہونا چاہیے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کاتالونیا کے صدر آرٹر ماس نے اعلان کیا کہ اس خطے کی باقی ماندہ سپین سے ممکنہ آزادی کےلئے عوامی ریفرنڈم 9 نومبر کو کرایا جائے گا، اس پر میڈرڈ میں ہسپانوی حکومت نے بلا تاخیر خبردار کیا کہ ایسا کوئی بھی اقدام غیر آئینی ہو گا، سپین کی نائب وزیراعظم سائنز دے سانتا ماریا نے واضح کر دیا ہے کہ میڈرڈ کاتالونیا میں ایسے کسی ریفرنڈم کے انعقاد کی اجازت نہیں دے گا، 7.5 ملین کی آبادی والا کاتالونیا سپین کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہسپانوی ریاست کو اس کی مجموعی آمدنی کا پانچواں حصہ اسی خطے سے حاصل ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز