جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںکاہان ، کنر باگ میں پاکستان ایف سی کا بلوچ آبادی پہ...

کاہان ، کنر باگ میں پاکستان ایف سی کا بلوچ آبادی پہ حملہ، ایک شہید ،تین زخمی

کاہان ( ہمگام نیوز) کاہان کے علاقے سبز میں کنر باگ گاؤں میں آج پاکستان آرمی نےگاجا خان مری کے گھر پہ حملہ کردیا جس کے بعد وہاں موجود بلوچوں نے پاکستان آرمی سے مقابلہ کیا جس سے گاجا خان مری شہید جبکہ موسیٰ خان مری، بشام مری اور موسیٰ مری کے فرزند زخمی ہوئیں ، گاجا خان مری کی لاش اور دیگر زخمیوں کو  پاکستان آرمی اپنے ساتھ لے گئے ،آمدہ اطلاعات کے مطابق آج صبح پہلے پاکستان آرمی کی پیدل فوج نے کنر باگ میں شہید گاجا خان مری کے گھر کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد وہاں موجود افراد نے پاکستان آرمی سے مقابلہ کیا اور پھر پاکستان آرمی کے جنگی ہیلی کاپٹر بھی علاقے میں پہنچ گئے اور کنر باگ کے آس پاس کئی گاؤں پہ شدید بمباری کی اور کئی گھروں سے گھریلو اشیاء کو پاکستان آرمی نے لوٹنے کے بعد گھروں کو آگ لگا دی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز