چهارشنبه, آوریل 24, 2024
Homeخبریںکاہان کے گردونواح میں پاکستانی بربریت جاری

کاہان کے گردونواح میں پاکستانی بربریت جاری

کوہلو( ہمگام نیوز) قابض پاکستان فورسز کی جانب سے گذشتہ کئی روز سے کاہان کے علاقوں پیشی،شئے حاجی تل،نسئاو، سورے کور میں بربریت جاری ہے،بربریت کے دوران متعدد افراد گرفتار کرکے لاپتہ کئے گئے اور کئی افراد کو شہید کرنے کے علاوہ عورتوں اور بچوں پر شدیدتشددبھی کیا جارہا ہے۔قابض پاکستانی فورسز نے کئی گھروں کو لوٹ مار کے بعد نذرآتش کیا گیا اور ہزاروں کی تعداد میں مال مویشی کو بھی اپنے ساتھ لے گئے،اس کے علاوہ گذشتہ روز کی بربریت میں زخمی ہونے والے چاکر شیرانی کا دس سالہ نواسہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج صبح شہید ہوگیا
شئے حاجی تل سے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد جسکو قتل کرنے کے بعد جلایا گیا ہے دور دراز علاقہ ہونے اور مسلسل فضائی حملوں کی وجہ سے معلومات حاصل کرنے میں دشواریوں کا سامنا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز