پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںکراچی، کوئٹہ اور تمپ سمیت بلوچستان بھر میں شہداء کی یاد میں...

کراچی، کوئٹہ اور تمپ سمیت بلوچستان بھر میں شہداء کی یاد میں پروگرام منعقد ہونگے ، شہداء کمیٹی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ شہداء کمیٹی کے ترجمان ماہ زیب بلوچ  نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قوم گذشتہ 66 سالوں سے نا صرف اپنی بنیادی انسانی حق ، آزادی اور اپنے قسمت کا فیصلہ خود کرنے سے بزورطاقت محروم رکھا گیا ہے بلکہ اس دوران بد ترین انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کا بھی شکار رہا ہے ، انسانی اور قومی برابری و آزادی کے اس جدوجہد میں ہزاروں کی تعداد میں بلوچوں کو پاکستانی فوج اور اسکے خفیہ اداروں نے شہید کردیا ہے اور اس سے بھی بڑی تعداد اغواء کرکے لاپتہ کردیئے گئے ہیں ، شہداء کی یہ فہرست اتنی طویل ہے کہ شاید درست اعداد و شمار پیش کرنا ممکنات میں شامل نا ہو لیکن صرف گذشتہ ایک دہائی پر اگر نظر ڈالیں تو 20000 سے زائد بلوچوں کو پاکستانی خفیہ اداروں نے اغواء کرکے لاپتہ کردیا ہے اور ان میں سے 1600 سے زائد کی تشدد زدہ مسخ شدہ لاشیں بلوچستان کے طول و عرض میں مختلف اوقات میں پھینکی گئی ہیں ، اس کے علاوہ خفیہ اداروں کے بنائے گئے ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ اور پاکستانی ہیلی کاپٹروں و جیٹ طیاروں کی بمباری سے شہید ہونے والے بلوچوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے ، ان شہداء میں سے اکثر بلوچ سیاسی کارکنان تھے جو اپنے بنیادی انسانی حقوق بشمول آزادی کیلئے سیاسی جدوجہد کررہے تھے ، جو کسی بھی انسان کا بنیادی انسانی اور سیاسی حق ہے۔ ان شہداء کے بیش بہا اور لازوال قربانیوں نے بلوچ قوم میں اپنے حالات بدلنے کا شعور پہلایا اور انہیں جدوجہد پر آمادہ کرکے ایک نقطہ پر جمع کردیا ۔ ان شہداء کے لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان شہداء سے تجدید عہد کرنے کیلئے بلوچ قوم نے مشترکہ طور پر 13 نومبر کا دن بلوچ شہداء کیلئے مختص کردیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ شہداء کمیٹی اس سال بھی 13 نومبر کے دن تین مرکزی پروگرام منعقد کرے گی پہلا کراچی میں دن 12 بجے کراچی پریس کلب کے سامنے شہداء کی یاد میں جمع ہوکر بلوچ شہداء کو خراج تحسین پیش کی جائے گی ، اسکے علاوہ کوئٹہ میں شام 5 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جمع ہوکر چراغاں کیا جائیگا اورتمپ میں شہداء کی یاد میں ایک ریلی نکالی جائیگی ۔ انکے علاوہ بلوچستان کے باقی تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بلوچ قوم دوست اور بلوچ شہداء کے لواحقین جمع ہوکر شہداء کو خراج تحسین پیش کریں گے اور انکی تصویریں جگہ جگہ آویزاں کرکے چراغاں کیا جائیگا ۔ ہم تمام بلوچوں اور خاص طور پر بلوچ شہداء کے لواحقین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان بلوچ شہداء کے لازوال اور تاریخی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے ساتھ تجدید عہد کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ان پروگراموں میں شرکت کریں اور دنیا پر واضح کردیں کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور اپنے ان شہداء کو اور نا انکے مقصد کو بھولے ہیں جنہوں نے آنے والی نسلوں کیلئے اپنی قیمتی زندگیاں قربان کردی ۔ بلوچ شہداء کمیٹی تمام بلوچ سیاسی تنظیموں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ شہداء کو مختلف گروہوں اور درجات میں بانٹنے کے بجائے ایک ہوکر اس 13 نومبر کے دن مل کر ان شہداء کو برابری کے ساتھ یاد کرکے بلوچ یکجہتی کا ثبوت دیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز