جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںکراچی:سماجی کارکن اکبر گبول پاکستانی رینجر کے ہاتھوں لاپتہ

کراچی:سماجی کارکن اکبر گبول پاکستانی رینجر کے ہاتھوں لاپتہ

کراچی (ہمگام نیوز)کراچی سے فورسز نے انسانی حقوق کے سرگرم کارکن و قوم دوست اکبر گبول کو اغواء کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق رات قریب دو بجہ پاکستانی فورسز نے کراچی کے علاقےگلشن اقبال بلاک نمبر 3سے انسانی حقوق کے سرگرم کارکن اکبر گبول کو اغواء کرلیا ۔
عینی شاہدین کے مطابق ریجنر اور پولیس کی نفری کے علاوہ سادہ کپڑوں میں اہلکاروں نے اکبر گبول کو اغواء کیا
یاد رہے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر نبیل گبول کا بیٹا نادر گبول کا ایک تصویر شایع ہوا جس پر اکبر گبول نے اپنے کمنٹس دیئے اکبر گبول کو فون کرکے گھٹیہ اور گندی گالیاں دی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔ کچھ ہی دیر بعد کچھ مسلح افراد و پولیس کی نفری اکبر گبول گے گھر پہنچ کر گیٹ کو لاتیں مارکر باہر نکلنے کو کہااس وقت اکبر گبول گھر پر نہیں تھے ۔ گھر کے بچوں کی چیخ و پکار سے محلہ جمع ہوگیا جس کے بعد مسلح افراد نے دھمکیاں دیکر نکل گئے ۔
بعد میں کراچی پریس کلب میں اکبر گبول نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کا فیملی سخت خطرے میں ہیں اور مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں ۔

جبکہ شپ دو بچہ سادہ کپڑوں اہلکاروں سمیت رینجر و پولیس نے گھر چھاپہ مار اکبر گبول کو اغواء کر لیا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز