پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںکراچی: دو سندھی قوم پرست کارکنوں کی لاشیں برآمد

کراچی: دو سندھی قوم پرست کارکنوں کی لاشیں برآمد

کراچی(ہمگام نیوز) کراچی اور حیدرآباد کے درمیان سپر ہائی وے سے ملنے والے دو تشدد شدہ لاشوں کی شناخت سندھی قوم پرست کارکنوں کے طور پر ہوئی ہے جو گذشتہ تین ماہ سے لاپتہ تھے۔

یہ لاشیں اتوار کی شب سپر ہائی وے کے لنک روڈ سیری کے مقام پر ویران علاقے سے برآمد ہوئی تھیں۔

اور 25 سال عمر کے دونوں جوانوں کی لاشیں حیدرآباد سول ہپستال منتقل کی گئیں، جہاں ان کی شناخت سرویچ پیرزادہ اور واجد لانگاہ کے نام سے کی گئی ہے ، دونوں جئے سندھ متحدہ محاذ نامی علیحدگی پسند جماعت کے کارکن تھے۔

گذشتہ ایک ہفتے میں لاپتہ سندھی سیاسی کارکنوں کی چار لاشیں مل چکی ہیں، اس سے پہلے آصف پہنور اور وحید لاشاری نامی نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز