پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںکراچی سے برآمد ہونے والی پانچ لاشوں کی شناخت ہوگئی

کراچی سے برآمد ہونے والی پانچ لاشوں کی شناخت ہوگئی

کراچی(ہمگام نیوز) کرا چی کے علاقے نادرن بائی پاس سے برآمد ہونے والی 5 تشدد زدہ لاشوں کی شناخت ہو گئی ہے،پانچوں افراد 15ماہ قبل حب کے علاقے سے لاپتہ ہوئے تھے ۔واقعہ کا مقدمہ موچکو تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح منگھوپیر کے علاقے میں ناردرن بائی پاس ایل جی ویئر ہاؤس کے قریب جھاڑیوں سے 5 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں تھیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پانچوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے مقتولین کو اغوا کیا‘ بدترین تشدد کا نشانہ بناکر ہاتھوں کو پشت پر باندھا اور سروں اور سینوں میں گولیاں مار کر قتل کیا تھا ۔بدھ کو مقتولین کی شناخت رضوان ولد عبدالصمد ،ظفر عرف دانش ولد محمد حسین ،رضوان ولد محمد حنیف، لیاقت علی ولد محمد عمراورعبدالوحید ولد محمد علی کے نام سے ہوئی ہے ،مقتولین حب اور لیاری عیدو لین کے رہائشی اور 15ماہ قبل لاپتا ہوئے تھے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز