پنج‌شنبه, آوریل 18, 2024
Homeخبریںکراچی :بلوچ شہداء کمیٹی کے زیر اہتمام ریفرنس اور چراغاں

کراچی :بلوچ شہداء کمیٹی کے زیر اہتمام ریفرنس اور چراغاں

کراچی ( ہمگام نیوز)  تیرہ  نومبر یوم شہدا بلوچ کے مناسبت سے کراچی میں بلو چ شہداء کمیٹی کے زیر اہتمام ایک یادگاری ریفرنس منعقد ہوا جس میں کئی بلوچ مردو خواتین نے شرکت کی اس موقع پر شہداء کے تصایر بھی آویزاں کی گئیں تھیں ، یاد رہے کہ بلوچستان سمیت دنیا بھر میں موجود بلوچ ہر سال 13 نومبر کو ان بلوچ شہداء کے دن کے طور پر مناتے ہیں جنہوں نے بلوچ قومی آزادی کے جدوجہد میں اپنی جانیں دی ہیں ۔ کراچی میں منعقد ریفرنس سے مکررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر 13 نومبر کا دن ہمیں اس آزادی کا احساس دلاتا ہے جسے ہم کھوچکے ہیں اور جس کے حصول کی خاطر بلوچ شہداء اپنی زندگیوں کی پرواہ کیئے بغیر اپنے جانوں سے گذر گئے ، یہ دن ان شہداء اور ان شہداء کے مشن سے تجدید عہد کا دن ہے ۔ بلوچ قومی آزادی کے اس حصول میں یوں تو بلوچ 13 نومبر 1839 کے اس دن سے ہی اپنی جانیں قربان کررہے ہیں جب انگریز وں نے بلوچستان پر حملہ کیا تھا لیکن گذشتہ ایک دہائی سے پاکستانی قبضے کے دوران بے تحاشہ بلوچوں کو شہید کیا گیا ہے ۔ آزادی کے اس جہد میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں میں ہر طبقہ ہائے فکر کے بلوچ موجود ہیں ان میں نواب و سردار ، غریب و شوان ، پڑھے لکھے ، ان پڑھ ، طلباء ، ڈاکٹر ، وکیل ، لیڈر ، رائٹر ، دانشور ، پروفیسر ، زمیندار ، مرد ، خواتین ، بچے گوکوئی بھی بلوچ طبقہ شہادتوں کے اس سلسلے میں پیچھے نہیں رہا ۔ آج کا دن ان تمام بلوچوں کو برابری اور انصاف کے ساتھ مقام دینے ، انہیں یاد کرنے اور ان سے تجدید عہد کرنے کا دن ہے ۔ ریفرنس کے آخر میں بلوچ شہداء کی یاد میں اسکائی لیٹرن جلا کر انہیں فضا میں اڑایا گیا جس سے پورا فضا پرنور ہوگیا جس نے لوگوں کی خاص توجہ کھینچی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز