پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںکراچی کے علاقے عبداللہ گوٹھ سے تین بلوچ لاپتہ کارکنوں کی لاشیں...

کراچی کے علاقے عبداللہ گوٹھ سے تین بلوچ لاپتہ کارکنوں کی لاشیں برآمد۔

کراچی(ہمگام نیوز) کراچی کے علاقے عبداللہ گوٹھ سے تین بلوچ لاپتہ کارکنوں کی لاشیں برآمد۔

تینوں کو گولیاں مار کر شہید کیا گیا تھا۔شہدا کی شناخت پولیس نے انکے جیب سے برآمد چٹیوں سے کی جن میں ایک کا نام عبدالرحمان مری اور دوسرے کا نام نجیب اللہ بتایا جا رہا ہے۔

تیسرے کی شناخت ماما قدیر بلوچ نے حمل مری کے نام سے کرتے ہوئے بتایا کہ،حمل مری کو حب چوکی سے تین ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا وہ بلوچ حقوق کے بارےآوازاٹھانے والے کارکن  تھے۔جبکہ نجیب اللہ کو مکران سے اغوا کیا گیا تھا،ان سب کا قصور یہ تھا کہ وہ بلوچ تھے۔

عبدالرحمان مری کے بارے میں ماما قدیر نے بتایا کہ انھیں انکے دیگر دو بھائی علی جان اورمحمد عمر کے ساتھ اغوا کیا گیا تھااوروہ دونوں ابھی تک لاپتہ ہیں جبکہ عبدالرحمان کی لاش آج کراچی سے برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز