جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںکردستان کی آزادی کے ریفرنڈم پر عراقی وزیراعظم کی انتباہ

کردستان کی آزادی کے ریفرنڈم پر عراقی وزیراعظم کی انتباہ

بغداد(ہمگام نیوز) عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ اگر نیم خود مختار عراقی کرد علاقہ اپنی آزادی کی خاطر مجوزہ لیکن متنازعہ ریفرنڈم کا حتمی منصوبہ بنا لیتا ہے، تو بغداد حکومت ممکنہ تشدد سے بچنے کی خاطر عسکری مداخلت کرے گی۔ ایسوسی ایٹڈ پریس سے گفتگو میں العبادی نے کہا کہ اس طرح کا کوئی بھی ریفرنڈم خطرناک تناؤ کا باعث بن سکتا ہے۔ عراق کا نیم خود مختار علاقہ کردستان پچیس ستمبر کو ایک ایسے ہی ریفرنڈم کے انعقاد کا منصوبہ رکھتا ہے۔ کردستان کی قیادت کو نہ صرف عراق بلکہ شام، ترکی اور امریکا کی طرف سے بھی دباؤ کا سامنا ہے کہ وہ اس مجوزہ ریفرنڈم کا خیال ترک کر دے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز