جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںکرسمس موقع پر بی آر پی کی جانب سے جرمنی میں...

کرسمس موقع پر بی آر پی کی جانب سے جرمنی میں آگاہی مہم

ہنوفر(ہمگام نیوز) کرسمس کے موقع پر بلوچ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے جرمنی کے شہر ہنوفر میں آگاہی مہم چلائی گئی۔جرمنی میں جمعے کے دن جرمنی کے شہر ہنوفر میں بلوچ ریپبلکن پارٹی کےجرمنی کے شہر ہنوفر کارکنوں کی جانب سے ایک آگاہی مہم چلائی گئی ہے جس میں مقامی باشندوں کو بلوچستان کی بگھڑتی ہوئی صورت حال کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ہے۔

یہ مہم ایک ایسے وقت میں چلائی گئی ہے جب جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں لوگ کرسمس کی خوشیاں منا نے میں مصروف ہیں۔ جبکہ بی آر پی کے کارکنوں نے لوگوں کو کرسمس کی مبارک دیتے ہوئے انہیں بلوچستان میں جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

بلوچ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے آگاہی مہم کے دوران مقامی لوگوں میں کرسمس کے تحفے بھی تقسیم کیئے گئے۔جبکہ مقامی باشندوں نے بلوچ قوم سے مکمل اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان میں ریاستی مظالم پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے تنظیموں کی خاموشی پر افسوس اور حیرانگی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز