پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںکوئٹہ، سریاب روڈ پر فائرنگ سے دو افراد ہلاک

کوئٹہ، سریاب روڈ پر فائرنگ سے دو افراد ہلاک

کوئٹہ (ہمگام نیوز )سریاب روڈ پر عوامی پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو مزدوروں کوقتل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ نواحی علاقے سریاب روڈ پر عوامی پٹرول پمپ کے قریب نامعلو م مسلح افراد نے نواز اور غوث الدین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی اور پولیس موقع پر پہنچ گئی لاشوں کو قبضے میں لے کرہسپتال پہنچا دیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز