شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںکوئٹہ:فائرنگ، ایس پی محمد الیاس اہلخانہ سمیت جاں بحق

کوئٹہ:فائرنگ، ایس پی محمد الیاس اہلخانہ سمیت جاں بحق

کوئٹہ(ہمگام نیوز)کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس پی محمد الیاس اہلیہ، بیٹا اور بھائی سمیت جاں بحق جبکہ پوتی زخمی ہوگئی۔پولیس کے مطابق قائم مقام ایس پی محمد الیاس کوئٹہ کے علاقے نواں کلی سے گاڑی میں اپنی فیملی کے ہمراہ جارہے تھے کہ اچانک نامعلوم مسلح افراد نے اُن پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس پی ، اہلیہ ، بیٹا اور بھائی جاں بحق جبکہ پوتی شدید زخمی ہوگئی۔

مقتولین کی لاشیں بذریعہ ایمبولینس قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کی گئیں، اسپتال انتظامیہ کے مطابق محمد الیاس کی پوتی فائرنگ میں شدید زخمی ہوئی جسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز