جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںکوئٹہ:فائرنگ سے ایس پی سمیت چار پولیس اہلکار ہلاک

کوئٹہ:فائرنگ سے ایس پی سمیت چار پولیس اہلکار ہلاک

کوئٹہ (ہمگام نیوز)کوئٹہ کے علاقے کلی دیبہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) قائد آباد مبارک شاہ سمیت 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق ایس پی مبارک شاہ جمعرات کی صبح اپنی گاڑی میں گھر سے دفتر جارہے تھے جب جیل روڈ کے علاقے میں مو ٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ایک اسپیڈ بریکر پر آہستہ ہونے پر گاڑی میں سوار افراد پر گولیاں برسا دیں۔فائرنگ سے ایس پی مبارک شاہ، اُن کا ڈرائیور اور دو محافظ شدید زخمی ہوگئے۔
دونوں محافظوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ مبارک شاہ کو قریبی سول اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز