سه‌شنبه, مارس 19, 2024
Homeخبریںکوئٹہ:کمانڈنٹ ایف سی کی گاڈی کے قریب دھماکہ،چار ہلاک جبکہ 21 زخمی

کوئٹہ:کمانڈنٹ ایف سی کی گاڈی کے قریب دھماکہ،چار ہلاک جبکہ 21 زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)کوئٹہ میں دھماکے میں چار افرادہلاک جبکہ اکیس زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سریاب روڑ پر کمانڈنٹ ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکا بس ٹرمینل کے پاس ہوا، تاہم فوری طور پر اس کی نوعیت کا اندازہ نہ ہوسکا۔جبکہ کمانڈنٹ ایف سی گاڈی میں موجود نہ تھے

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کمانڈنٹ ایف سی کی گاڑی سریاب روڈ سے گزر رہی تھی، جب دھماکے کے ذریعے اسے نشانہ بنایا گیا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں کے رضا کار بھی اس مقام پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنا شروع کیا۔

دوسری جانب سول ہسپتال کے ترجمان وسیم بیگ کے مطابق دھماکے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی، متاثرہ مقام سے متعدد افراد کو شعبہ ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آوازدور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا جب کہ ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز