چهارشنبه, آوریل 24, 2024
Homeخبریںکوئٹہ ، نامعلوم افراد کا ایک گھر پر دستی بم سے حملہ...

کوئٹہ ، نامعلوم افراد کا ایک گھر پر دستی بم سے حملہ ،تین بچے زخمی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)کوئٹہ کے نواحی علاقے کانسی روڈ پر اللہ ڈنہ گلی میں نامعلوم افراد نے ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کیا جس سے تین بچے زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق جمعہ کو نامعلوم افراد نے اللہ ڈنہ روڈ پر واقع امیر حمزہ کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا جس سے ایک لڑکا اور دو بچے زخمی ہوگئے ان میں حیات اللہ ،بی بی نمرہ اور بی بی مسلم شامل ہے زخمیوں کو فوری طور پر نجی ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں پر دو بچے کو مرہم پٹی کے بعد فارغ کردیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پرانی دشمنی کا بتایا جاتا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز