جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںکوئٹہ ؛ بم دھماکہ ایک پولیس اہلکارہلاک دو بچوں سمیت پانچ افراد...

کوئٹہ ؛ بم دھماکہ ایک پولیس اہلکارہلاک دو بچوں سمیت پانچ افراد زخمی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )کوئٹہ کے کاروباری علاقے گوالمنڈی چوک میں روئی کی دکان میں رکھا ہوا بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ایک پولیس اہلکا ہلاک دو پچوں سمیت پانچ افراد زخمی ایک کی حالت نازک ۔تفصیلات کے مطابق منگل کی شام کو کوئٹہ کے کاروباری علاقے گوالمنڈی چوک میں نامعلوم افراد نے روئی کی دکان میں ایک کاٹن میں بم نصب کیا ہوا تھا جیسے ہی پولیس نے اہلکار نے کاٹن سے باہر نکلی ہوئی تاروں کو چیک کرنے کی کوشش کی تو زوردار دھماکہ ہوا جس سے محمد زمان پولیس اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دو بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے دھماکہ سے روئی کی دکان اور کباب والی دکان مکمل طورپر تباہ ہوگئی دھماکے وقت علاقے میں لوگ خریداری میں مصروف تھے دھماکہ کی جگہ سے چند گز کے فاصلے پر ایف سی کے اہلکار اور گوالمنڈی تھانہ موجود ہے دھماکے بعد علاقے میں افرا تفری اور خوف وہ ہراس پھیل گیا دھماکے بعد ایف سی او رپولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں پر ایک شخص کی حالت نازک بتائی جاتی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز