چهارشنبه, آوریل 17, 2024
Homeخبریںکوئٹہ : انٹرمیڈیٹ کےنتائج میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ سراپا...

کوئٹہ : انٹرمیڈیٹ کےنتائج میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ سراپا احتجاج

کوئٹہ(ہمگام نیوز)کوئٹہ میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان کے نتائج میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ سراپا احتجاج بن گئے بورڈ آفس کے باہر احتجاج کیا شنوائی نہ ہوئی تو آفس پر پتھراؤ کردیا بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان گزشتہ روز کیا تھا نتائج میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ آج سمنگلی روڈ پر بورڈ آفس کے باہر جمع ہوگئے عمارت کے اندر داخلے کی اجازت نہ ہونے پر انہوں نے باہر ہی احتجاج شروع کردیا نعرے بازی کی اور پھرسمنگلی روڈ کو ٹائرجلاکر بند کردیا ۔طلباء کا کہنا تھا کہ بورڈ نے فرسٹ ائیر کے سالانہ امتحانات میں کامیاب امیدواروں کو بھی سیکنڈ ائیر کے امتحان میں فیل قرار دیدیا ہے جو سراسر زیادتی ہے دوسری جانب بورڈحکام کا کہنا تھا کہ انٹرمیڈیٹ کے فرسٹ ائیر کے سالانہ امتحان کے نتائج میں کچھ غلطیاں تھیں انہیں درست کردیا گیا ہے سیکرٹری بورڈ شوکت سرپرہ کا کہنا ہے کہ 560طلباء کا مسئلہ تھا کل ہم نے اس کو کلیئر کردیا ہے لیکن ان طلباء میں فیل ہونے والے طالب علم بھی شامل ہیں تو اب انکو پاس نہیں کیا جاسکتا بورڈ حکام کی بورڈ حکام کی یقین دہانیوں کے باوجود طلبہ کافی دیر تک احتجاج کرتے رہے جس پر پولیس کو طلب کرلیا گیاپولیس نے طلباء کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے بعد طلباء منتشر ہوگئے اور کچھ دیر بعد دوبارہ احتجاج شروع کردیا جس پر ڈی آئی جی آپریشن امتیاز شاہ موقع پر پہنچ گئے اور طلباء سے مذاکرات کیلئے اورا نہیں یقین دہانی کرائی کہ انکے مسئلے کو حل کرایا جائے گا جس کے بعد طلباء وہاں سے منتشر ہوگئے اور زرغون روڈ پر واقع ٹی اینڈ ٹی اور ہاکی چوک پر دھرنا دیا اور نعرے بازی کی ۔ہاکی چوک پر پولیس نے طلباء کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا جبکہ ہوائی فائرنگ بھی کی جس کے بعد طلباء منتشر ہوگئے۔طلباء کے احتجاج کے بعد کوئٹہ شہر میں سارا دن ٹریفک بری طرح جام رہی اور اسکولوں سے گھر جانے والے بچوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز