جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںکوئٹہ: بم دھماکہ ، پانچ افرادزخمی،ہلاکتوں کا خدشہ

کوئٹہ: بم دھماکہ ، پانچ افرادزخمی،ہلاکتوں کا خدشہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز)

کوئٹہ  دکان کے باہر سائیکل میں نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں5افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی رات کوئٹہ کے علاقے پانچ فٹی میں نامعلوم افراد نے ایک دکان کے باہر سائیکل میں نصب بم کو ریموٹ کنٹرول سے اڑادیا جس کے نتیجے میں 5افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں 2زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فرنٹیر کور بلوچستان اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکرامدادی کارروائیاں شروع کردیں دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اردگرد کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز