جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںکوئٹہ: بم دھماکے میں 13 افراد ہلاک،

کوئٹہ: بم دھماکے میں 13 افراد ہلاک،

کوئٹہ (ہمگام نیوز)کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 13 افرادہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بم دھماکا کوئٹہ کے انتہائی حساس علاقے گلستان روڈ پر قائم انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس احسن محبوب کے دفتر کے قریب ہوا۔رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوئے جن میں 7 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ واقعے میں 16 افراد زخمی بھی ہوئے، واقعے کے بعد ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو علاج کے لیے کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کیا، جبکہ سول ہسپتال کی سیکیورٹی سخت کردی گئی، پولیس نے دھماکے میں ہلاکتوں میں اضافے کا نقصان کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
انھوں ںے بتایا کہ دھماکہ کوئٹہ انتہائی حساس علاقے میں کیا گیا ہے جہاں سیکیورٹی انتہائی سخت تھی جبکہ دھماکے کے مقام سے کچھ دور ہی ایک پولیس چوکی بھی موجود ہے۔
واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ایک گاڑی میں 18 سے 20 کلو گرام دھماکا خیز مواد نصب تھا جسے پولیس نے آئی جی دفتر کے قریب روکا تاہم اس میں موجود ڈرائیور نے گاڑی کو دھماکے سے اڑا لیا۔دھماکے کے نتیجے میں مذکورہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ اس کے قریب موجود دیگر گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا دھماکے کے مقام پر انسانی اعضا بکھرے ہوئے ہیں، جنہیں اٹھانے کے لیے ریسکیو سرگرمیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز