پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںکوئٹہ: جج کی گاڑی پر حملہ، ایک شخص ہلاک تیس زخمی

کوئٹہ: جج کی گاڑی پر حملہ، ایک شخص ہلاک تیس زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکا جس میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم 30 زخمی۔

دھماکے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نذیر لانگو کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس سے ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بیشتر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

دھماکے کے بعد کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔

ڈبل روڈ پر ہونے والے دھماکے سے اطراف میں کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ متعدد دکانیں بھی تباہ ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز