جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںکوئٹہ: خود کش حملہ، اے آئی جی ہلاک

کوئٹہ: خود کش حملہ، اے آئی جی ہلاک

کوئٹہ (ہمگام نیوز)کوئٹہ کے حساس علاقے علاقے چمن روڈ پر قاتلانہ حملے میں ایڈشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) بلوچستان پولیس حامد شکیل ہلاک ہوگئے۔
ایس ایس پی نصیب اللہ کا کہنا تھا کہ دھماکے میں اے آئی جی ٹیلی کمیونیکیشنز حامد شکیل کے قافلے کو خودکش دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس میں ان کے علاوہ مزید 2 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اے آئی جی حامد شکیل کی گاڑی کو کوئٹہ کے علاقے چمن ہاؤسنگ اسکیم میں ان کی رہائش گاہ کے قریب خودکش دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کے بعد ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کردیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز