جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںکوئٹہ: زرغون روڈ پر چرچ کے قریب دھماکہ،آٹھ افراد جاں بحق،چالیس زخمی

کوئٹہ: زرغون روڈ پر چرچ کے قریب دھماکہ،آٹھ افراد جاں بحق،چالیس زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر واقع چرچ پر شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ فورسز کی کارروائی میں 2 خودکش حملہ ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔ کوئٹہ کے زرغون روڈ پر شدت پسندوں نے چرچ پر اس وقت حملہ کیا جب وہاں دعائیہ تقریب جاری تھی، خودکش بمباروں نے چرچ کے اندر جانے کی کوشش کی تاہم مرکزی دروازے پر تعینات اہلکار نے فائرنگ کر کے ایک بمبار کو مار گرایا جب کہ دوسرے خودکش حملہ آور نے چرچ کے اندر جانے کی کوشش کی۔ فائرنگ کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔دوسرا خودکش بمبار فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوا اور اس نے چرچ کے احاطے میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

8 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 44 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ترجمان سول اسپتال کے مطابق زخمیوں میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک شخص کی شناخت آزاد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ 8 جاں بحق افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

ڈائریکٹر سول ڈیفنس کے مطابق دونوں حملہ آوروں کی عمریں 16 سے 20 سال کے درمیان تھیں جب کہ اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک دہشت گرد کی خودکش جیکٹ ناکارہ بنا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز