جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںکوئٹہ فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ایک اغواء

کوئٹہ فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ایک اغواء

کوئٹہ (ہمگام نیوز)سریاب کے علاقے برما ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ پر بامہ ہوٹل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے باپ جمعہ خان اور بیٹا زبیر موقع پر جاں بحق ہوگئے باپ بیٹے کی لاشوں کو قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
کوئٹہ کے کاروباری علاقے سرکلر روڈ سے ایک شخص کو گن پوائنٹ پر اغواء کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے کاروباری علاقے سرکلر روڈ سے ایک شخص کو اغواء کرلیا گیا تاہم فوری طور پر اغواء ہونیوالے شخص کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز