شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںکوئٹہ:استاد اسلم کی ہمشیرہ چار بچوں سمیت فوج کے ہاتھوں اغوا،

کوئٹہ:استاد اسلم کی ہمشیرہ چار بچوں سمیت فوج کے ہاتھوں اغوا،

کوئٹہ (ہمگام نیوز) کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے مزید ایک بلوچ خاتون کو اس کے چار بچوں ، ایک بھتیجا اور ایک کزن سمیت گھر سے اغواء کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے کوئٹہ بشیر چوک قمرانی روڈ پر ایک گھر پر چھاپہ مارکر مزید ایک بلوچ خاتون کو اس کے چار بچوں ،ڈیڑھ سالہ عرفان بلوچ، سات سالہ گوہرام بلوچ،9سالہ میرک بلوچ،اور 17سالہ بیبرگ بلوچ کے علاوہ 18سالہ کزن سمیع اللہ بلوچ، اور 16سالہ بھتیجا شاہ میر سمیت شدید تشدد کے بعد اغواء کرلیا۔ زرائع کے مطابق استاد اسلم بلوچ کی ہمشیرہ ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے ہی ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ کی بیوی، بچوں کو تین دیگر خواتین کے ساتھ پاکستانی فوج نے اغوا کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز