جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریں کوئٹہ میں فائرنگ سے 4 پولیو رضاکار ہلاک

کوئٹہ میں فائرنگ سے 4 پولیو رضاکار ہلاک

کوئٹہ(ہمگام نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین خواتین سمیت 4 پولیورضاکارہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیو ٹیم کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 پولیو رضاکار ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین اور ایک مرد رضاکار شامل ہیں، جن کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

ہلاک ہونے والے رضاکاروں میں سے دو کی شناخت حمیدہ اوراعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز