شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںکوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) کوئٹہ کے نواحی علاقے کچی بیگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز نامعلوم افراد نے سریاب کے علاقے کچی بیگ میں فائرنگ کرکے کمالدین کو قتل کردیا ملزمان موقع سے فرارہ ہوگئے پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ہسپتال پہنچا دی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ در ج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز