پنج‌شنبه, آوریل 25, 2024
Homeخبریںکوئٹہ: پولیس ٹرک کے قریب دھماکا،7 افراد ہلاک،22 زخمی

کوئٹہ: پولیس ٹرک کے قریب دھماکا،7 افراد ہلاک،22 زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)کوئٹہ کے سریاب مل ایریا میں سبی روڈ پر پولیس ٹرک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکاروں سمیت 7 افرادہلاک اور جبکہ 22 افراد زخمی ہوگئے۔
سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان وسیم بیگ نے کہا کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکار اور 1 شہری جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد زخمی بھی ہیں جنہیں کوئٹہ کے سول ہسپتال اور کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دھماکے میں زخمی ہونے والے اکثر افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرنٹیئر کور کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز