جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںکوئٹہ چمن میں 3افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ چمن میں 3افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )کوئٹہ اور چمن میں 3افراد کی لاشیں برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پولیس کو کلی دیبہ کے علاقے سے ایک لاش ملی جسے پولیس نے قبضے میں لے کر ہسپتال پہنچا دی جس کی شناخت جمعہ خان ولد محمد حسن کاسٹ علیزئی کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 25سے 26سال بتائی جاتی ہے جو نیچاری روڈ کا رہائشی بتایا جا تاہیبلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں دو افراد کو گولیاں مار کرقتل کردی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو چمن شہر میں رحمان کوئل کے علاقے سے پولیس کو دوران گشت دو افراد کی گولیوں سے چلنی لاشیں ملی ہے جسے پولیس نے قبضے میں لیکر چمن کے سول ہسپتال میں پہنچا دی مزیر تحقیقات جاری ہے ۔ دریں ثناء جمعہ کے روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہزا دولد اعظم خان کو قتل کردیا۔ پولیس نے لاش قبضے میں لیکر بی ایم سی ہسپتال پہنچا دی

یہ بھی پڑھیں

فیچرز