جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںکولواہ /گیشکور :پاکستانی فوج کی جارحیت جاری ،16 سے زائدافراد لاپتہ

کولواہ /گیشکور :پاکستانی فوج کی جارحیت جاری ،16 سے زائدافراد لاپتہ

آواران(ہمگام نیوز) کولواہ وگیشکور میں پاکستانی فوج کا زمینی و فضائی آپریشن دوسرے روز بھی جاری،متعدد افراد حراست کے بعد لاپتہ اطلاعات کے مطابق کولواہ و گیشکور میں گذشتہ روز جمعہ کو شروع ہونے والا پاکستانی فوج کی زمینی و فضائی آپریشن آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔گزشتہ روز کولواہ کے علاقے سے دو درجن سے زائد افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا گیا ہے جن کو مسجد میں جمعہ کے نماز پڑھنے کے وقت حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ۔کچھ افراد کے نام ، سول جان ،جمعہ، حامد ولد لال محمد صادق ولد ِ بشیر، محمد امداد ولد رحیم بخش ،الیاس ولد فقیر مھمد ،بلال ولد محمد حسن ، الطاف ولد لال بخش ، صادق، حامد ولد پیر محمد ، اللہ بخش، نیاز ولد ولی محمد ، لال بخش ولد کریم بخش ، جاوید ولد عبلقادر دیگر دو بھائی محبت و شبیر ولد پُلان شامل ہیں
آج دوسرے روز بھی پاکستانی فوج کی آپریشن جاری ہیں جس میں زمینی فوج ہیلی کاپٹر وجاسوس طیارے بھی آپریشن میں شامل ہیں۔علاقے مکمل فوج کے محاصرے میں ہیں اور مواصلاتی نظام کو مکمل بند کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز