پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںکوبانی کا صرف 20 فیصد حصہ دولتِ اسلامیہ کے کنٹرول میں رہ...

کوبانی کا صرف 20 فیصد حصہ دولتِ اسلامیہ کے کنٹرول میں رہ گیاہے،کرد کمانڈر

امریکی فضائی حملوں کی وجہ سے دولتِ اسلامیہ کے جنگجو پسپا ہونے پر محبور ہوکررہ گئے ہیں
دمشق (ہمگام نیوز)شام میں ایک کرد کمانڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ دولتِ اسلامیہ کے جنگجووں کو دفاعی اہمیت کے حامل شہر کوبانی کے دو حصوں کے علاوہ تمام علاقوں سے نکال دیا گیا ہے،برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر کے مشرق میں آپریشن کے انچارج کمانڈر بحرین کندال نے بتایا کہ امریکی فضائی حملوں کی وجہ سے دولتِ اسلامیہ کے جنگجو پسپا ہونے پر محبور ہوئے۔ علاقے میں کرد ملیشیا کے انچارج کمانڈر نے امید ظاہر کی ہے کہ دولتِ اسلامیہ سے تمام شہر کو جلد خالی کرا لیا جائے گا۔ اس سے پہلے ایک کرد اہلکار ادریس نسان نے بتایا تھا کہ دولتِ اسلامیہ نے حالیہ دنوں میں شہر کے 20 فیصد سے زیادہ حصے کا کنٹرول کھو دیا ہے۔ چند دن پہلے تک دولتِ اسلامیہ کے پاس کوبانی کے 40 فیصد حصے کا کنٹرول تھا۔ امریکی سنٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی قیادت میں لڑنے والی افواج نے منگل اور بدھ کو کوبانی اور اس کے نواح میں 18 فضائی حملے کیے۔ اس دوران جنگی پوزیشنیں تباہ کی گئیں اور 16 عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز