پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںکوہستان مری کے مختلف علاقوں میں تواتر کے ساتھ فوجی آپریشن جاری...

کوہستان مری کے مختلف علاقوں میں تواتر کے ساتھ فوجی آپریشن جاری ہے۔بلوچ نیشنل وائس

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل وائس کے مرکزی پریس ریلیز کے مطابق کوہستان مری کے مختلف علاقوں میں کئی ہفتوں سے تواتر کے ساتھ فوجی کاروائیاں جاری ہیں پاکستانی فوج کے ان درندہ صفت کاروائیوں کے دوران مسلسل مری بلوچوں کے رہائشی گدانوں،جھونپڑیوں اور مال مویشیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کوہستان مری کے علاقہ کاہان میں فوجی آپریشن کے دوران گاجان مری کوشہیدکرکے ان کے متعدد قریبی رشتہ داروں کو اغواء کرکے غائب کردیا گیا جن میں دو شدید زخمی افراد بھی شامل ہیں شہید گاجاخان مری سمیت اغواء کئے گئے تمام افراد سویلین تھے پاکستانی فورسز اپنی شکست خوردہ اور حواس باختہ زرخرید نوکروں کی حوصلہ بڑھانے کی خاطر سویلین بلوچوں کا قتل عام کرکے انہیں بلوچ مزاحمت کار ظاہر کررہی ہے حالانکہ یہ حقیقت پوری دنیا کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ گزشتہ کئی عشروں سے بلوچ دھرتی میں جاری خونریز کاروائیوں کے دوران ہمیشہ نہتے اور سول افراد کو ریاستی ظلم وجبرکا نشانہ بنایا گیا واضح رہے کہ جنرل مشرف کی فوجی اقتدار سے لیکر آج تک بلوچستان بھر باالخصوص کوہستان مری میں متعدد بار فوجی کاروائیاں کی گئیں ان خونریز کاروائیوں کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کو شہید وزخمی کردیا گیا جبکہ خواتین و بچوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو اغواء کرکے لاپتہ کردیا گیا جو ابتک لاپتہ ہیں ان کی زندگی و موت کے بارے میں کسی کو بھی کوئی علم نہیں کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں علاوہ ازیں گزشتہ روز دن دہاڑے پاکستانی فورسز نے نیوکاہان کوئٹہ میں چھاپہ مار کر ہزارگنجی مارکیٹ کے ایک چوکیدار کو اغواء کرکے غائب کردیا حالیہ دنوں نیوکاہان کوئٹہ میں بھی ایک مرتبہ پھر اغواء کی کاروائیوں میں تیزی لائی گئی انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی جانب سے باربار مطالبہ کرنے کے باوجود پاکستانی ریاست بلوچ لاپتہ افراد کو دوران حراست قتل کرنے اور بلوچ فرزندوں کے غیر قانونی اغواء کے کاروائیاں شدت سے جاری رکھا ہوا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز