جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںکوہلو میں 2مکانوں کی چھتیں گرنے سے 3بچے جاں بحق 4افراد زخمی

کوہلو میں 2مکانوں کی چھتیں گرنے سے 3بچے جاں بحق 4افراد زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)کوئٹہ بلوچستان کے علاقوں میں مون سون کی طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ادھر کوہلو میں 2چھتیں گرنے سے 3بچے جاں بحق، جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے ژوب میں پل بہہ جانے ضلع شیرانی کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے باعث 2لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کوہلو میں اتوار کی سہ پہر سے طوفانی بارش کا سلسلہ شروع ہوا، جس کے نتیجے میں ایف سی کالونی کے قریب ایک مسجد اور ایک گھر کی چھتیں گرنے سے 3بچے جاں بحق، جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے، ژوب میں بارشوں سے سلیزہ ندی میں طغیانی آگئی جس سے ڑوب میر علی روڈ پر مرکزی پل ٹوٹ گیا اور ضلع شیرانی اور ملحقہ علاقوں کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے ساتھ ہی بجلی کے کھمبے گرنے سے ضلع شیرانی کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے ژوب گرڈ اسٹیشن کے قریب ڈی سی شیرانی عظیم کاکڑ کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، ڈپٹی کمشنر کو بچا لیا گیا، تاہم 2لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔ ہرنائی میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سے ندی نالوں میں طغیانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز