جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںکُرد فوج جبل سنجار کو داعش سے آزاد کرانے میں کامیاب

کُرد فوج جبل سنجار کو داعش سے آزاد کرانے میں کامیاب

اربیل(ہمگام نیوز) عراق کے نیم خودمختار صوبہ کردستان کی پیشمرکہ فورس کے ایک عسکری ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ کرد فوج نے طویل محاصرے کے بعد عراق کے شہر موصل کے مغربی علاقے جبل سنجار میں داعش کو شکست دینے کے بعد علاقے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ جبل سنجار پر دولت اسلامی’’داعش‘‘ کے جنگجوئوں نے چار ماہ قبل قبضہ کرنے کے بعد یزیدی قبیلے کے سیکڑوں خاندانوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔

کرد فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیشمرکہ نے جبل سنجار کے تین اہم دیہات پر قبضہ مضبوط بنانے کے بعد داعش کے ہاتھوں یرغمال یزیدی قبیلے کے سیکڑوں خاندان بھی چھڑا لیے ہیں۔ تل عفر میں کرد فوج نے داعش کے ٹھکانوں پر مسلسل گولہ باری جاری رکھی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں داعش کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور داعش کے جنگجو لاشیں اور زخمی چھوڑ کر شام کی طرف فرار ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ شام کی سرحد سے متصل جبل سنجار پر کرد فوج نے تازہ زمینی آپریشن گذشتہ بدھ کو امریکا کی قیادت میں عالمی اتحادی فوج کے فضائی حملوں کے سائے میں شروع کیا تھا۔ دو روز کے مسلسل زمینی اور فضائی حملوں میں داعش کو جبل سنجار کے کئی اہم علاقوں میں شکست دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز