جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںکیچ زون کے نام سے جاری بیان کی تردید۔بی ایس او آزاد

کیچ زون کے نام سے جاری بیان کی تردید۔بی ایس او آزاد

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بی ایس او آزاد کیچ زون نے گزشتہ روز اخبارات میں زون کے نام سے چھپنے والی بیان کو تنظیم کے خلاف ہونے والی پروپگنڈوں کا حصہ اور جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیچ زون اس بیان کی تردید کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند افراد کا نام اخبارات میں ظاہر کرکے انہیں کیچ زون کا نمائندہ ظاہر کرنا مضحکہ خیز ہے،بی ایس او آزاد ایک جمہوری تنظیم ہے جہاں پر اقلیت ، اکثریت کے تابع رہ کر اپنی سرگرمیاں انجام دیتی ہے۔ لیکن گزشتہ روز کے بیان میں تنظیم کے موجودہ صرف پانچ ممبران اور چند تنظیم سے باہر کے لوگوں کا نام استعفوں میں شامل کرکے زون کے نام سے ایک جھوٹی بیان جاری کیا گیا،۔ انہوں نے کہا کہ کیچ زون کے تمام ممبران اور ذمہ داران تنظیمی بالائی اداروں کے پابند رہ کراُن سے رابطے میں ہیں۔ تنظیمی اصولوں اور غیر آئینی طریقہ کار کا استعمال کرکے ہم شہدا کے خون سے دھوکے کا ارتکاب نہیں کرسکتے۔ کیچ زون کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز کے بیان سے کیچ زون کا کوئی تعلق نہیں، اور کسی بھی فرد کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ تنظیمی اداروں کا نام اپنی ذاتی خواہشات و ذہنی عیاشی کے لئے استعمال کرے۔ بی ایس او آزاد کی لیڈر شپ اور پالیسیوں پر بے جا و بد نیتی پر مبنی تنقید تنظیم میں انتشار پھیلانے اور زیر تربیت کارکنان کو تحریک سے مایوس کرنے کی سازشیں ہیں،چند نا عاقبت اندیش لوگ لاشعوری طور پر ان سازشوں کا حصہ ہو کر ایک سنگین غلطی کا ارتکاب کررہے ہیں۔ کیوں کہ زیر تربیت نوجوانوں کو تحریک سے مایوس کرنے اور تنقید و اصلاح کے نام پر تنظیم کے خلاف کام کرنے پراُکسا کر یہ لوگ تحریک کی مستقبل کے کیڈرز پر وار کر رہے ہیں، جس کے منفی اثرات تحریک پر بُری طرح پڑ سکتے ہیں۔تنظیمی آئین کی خلاف ورزی پر نکالے جانے والے کارکنان ایک عرصے سے مختلف زونوں کے ناموں سے بیانات جاری کرکے کارکنوں کے ذہنوں میں کنفیوژن پھیلانا چاہتے ہیں تاکہ تنظیمی اتحاد کو نقصان پہنچا کر وہ اپنی انا کی تسکین کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مذکورہ گروہ کے ارکان کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ کیچ زون کا نام استعمال کرنے سے گریز کریں، بی ایس او آزاد کیچ زون اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ ایک جمہوری سیاسی آرگنائزیشن کا ذیلی ادارہ ہونے کی حیثیت سے وہ مرکزی اداروں و پالیسیوں کی مکمل ماتحت ہے۔ اور تنظیمی آئین و طریقہ کار کے برعکس ہونے والی سرگرمیوں کو کیچ زون تنظیم کے خلاف ہونے والی سازشیں قرار دے کر ہمیشہ ان کی مخالفت کرتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز