پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریں برطانیہ گیارہ اگست کے وعدہ کو پورا کریں، بلوچ ایکٹوسٹس اسکاٹ...

برطانیہ گیارہ اگست کے وعدہ کو پورا کریں، بلوچ ایکٹوسٹس اسکاٹ لینڈ

ؓگلاسگو ۔ اسکاٹ لینڈ( ہمگام نیوز) برطانیہ کے ریاست اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں بلوچ ایکٹوسٹ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے ایک مقامی ریسٹورینٹ میں سادگی کے ساتھ بلوچستان کی آزادی کادن منایا گیا ۔ اس موقع پر بلوچستان کے پرچم کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر بلوچ کمیونٹی کے علاوہ گلاسگو کے مقامی ایکٹوسٹو نے شرکت کی ۔ اس موقع پر بلوچ ایکٹسوسٹ کے رہنما وں نے گیارہ اگست کی پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ برطانیہ سرکار اپنا وعدہ پورا کرے جس نے ۱۱ اگست کو بلوچستان کو ایک آزاد ریاست تسلیم کرکے اس کی آزادی کا اعلان کیا تھا۔
آج ہم برطانوی ارباب اختیار سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ گیارہ اگست کے اعلان کردہ دستاویزات کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان پر دباو ڈالے اور بلوچستان کی آزاد خودمختاری کو تسلیم کرکے پاکستانی قبضہ گیرفوج کو بایر نکالنے پر زور دیں۔ انھوں نے کہا کہ بلوچوں کی لازاول کوششو ں کی بدولت ۱۱ اگست ۱۹۴۷ کو دہلی میں بلوچستان کی آزادی کا اعلان کیا گیاتھا اس کی باقاعدہ خبر نیویارک ٹایمز میں شایع ہوئی تھی ۔ آزاد ی ملنے کے بعد بلوچستان کے دونوں ایوانوں میں باقاعدہ بلوچستان کی آزادی کو متفقہ طور پر منظور کیا تھا۔
۔ انھوں نے مزیدکہا کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی بے انداز پامالیاں قدم قدم پر ملتی ہیں ۔ بلوچستان کے ڈسٹرکٹ آواران میں 40 سے پاکستانی آرمی کی جانب سے میزائل اور زیر یلی ہتھیار کا استعمال کرکے بلوچوں کی نسل کشی کی جارہی ہیں ۔ عالمی برادری کو پاکستان کے خلاف ایکش لینا چاہئے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز