چهارشنبه, آوریل 24, 2024
Homeخبریںگوادر،پنجگور وتربت:دوسال قبل لاپتہ شخص بازیاب ،تشدد زدہ لاش برآمد ایک لاپتہ

گوادر،پنجگور وتربت:دوسال قبل لاپتہ شخص بازیاب ،تشدد زدہ لاش برآمد ایک لاپتہ

پنجگور(ہمگام نیوز)تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تربت کے علاقے دشت کراس سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے دوسری جانب گزشتہ رات پنجگور کے علاقے پروم کلشان میں فورسز نے محمد عالم ولد رسول بخش کے گھر پر دھاوا بول کر خواتین و بچوں کو حراساں کرنے کے ساتھ لوٹ مار کی اور محمد عاالم کو حراست بعد ساتھ لے گئے ،مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص نے ایک سال پہلے پاکستانی فوج کے سامنے سرنڈر کیا تھا۔

جبکہ دوسال فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے صدیق ولد علی محمد باز یاب ہوکر اپنے گھر دشت شئے سیچی میں پہنچ گئے و ہوشاپ سے فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والے دو بھائی داد شاہ اور عیسو ولد تاج بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز