پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںگوادر: قابض پاکستان آرمی کی تعمیراتی کمپنی پہ حملہ

گوادر: قابض پاکستان آرمی کی تعمیراتی کمپنی پہ حملہ

گوادر(ہمگام نیوز) گوادرکوسٹ گارڈ کیمپ کے سامنے ایف ڈبلیو او کی گاڈی پر بم حملہ،تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے گوادر کوسٹ گارڈ کیمپ کے سامنے عسکری تعمیراتی کمپنی پر بم حملہ کیا جس کے بعد پاکستانی فورسز نے اندھادھندجوابی فائرنگ کی جس سے مقامی فٹ بال کلب کے دو کھلاڑی زخمی ہوگئے۔ کوسٹ گارڈکی کیمپ کے عین سامنے مسلح موٹرسائیکل سوار افراد نے ایف ڈبلیو او کی گاڑی پر دستی بم پھینک دیا ، جواب میں پاکستان آرمی کے اہلکاروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے کوسٹ گارڈ کیمپ کے قریب فٹبال کھیلنے والے مقامی فٹبال کلب کے دو کھلاڑی زخمی ہوگئے۔اس کے بعد فورسز نے قریب کی آبادیوں پر دھاوا بول کر لوگوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔تازہ اطلاعات کے مطابق اس وقت بھی گوادر کے کئی علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز