شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںگوادر /مند:پاکستانی آرمی کے ہاتھوں 2افراد بازیاب،ایک اغواء

گوادر /مند:پاکستانی آرمی کے ہاتھوں 2افراد بازیاب،ایک اغواء

تربت/گوادر (ہمگام نیوز)گوادر میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں دو دن قبل لاپتہ ہونیوالے 4افراد میں سے 2بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔جنکی شناخت وحید ولد حاجی واحد بخش اور سراج ولد حاجی واحد بخش کے ناموں سے ہوگئی جوشولیگ دشت کے رہائشی بتائے جاتے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ لاپتہ ہونے والے سہیل ولد حاجی واحد بخش اور سمیر ولد پشمبے جو تاحال فورسز کے حراست میں ہیں۔واضع رہے کہ انہیں 2دن قبل پاکستانی فوج و خفیہ اداروں نے گوادر کے علاقے مونڈی سے ایک گھر پر چھاپے کے دوران حراست کے بعد لاپتہ کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں تمپ کے علاقے مند سورو بازار میں قابض پاکستانی آرمی نے ایک گیرج پر چھاپہ مار کر مستری عمران ولد یاسین سکنہ گیاب کو تشدد کے بعد حراست میں لیکر کیمپ میں منتقل کردیا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز