جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںگوادر پورٹ سے آنے والے ٹرالروں پہ حملہ کیا۔ بی ایل ایف

گوادر پورٹ سے آنے والے ٹرالروں پہ حملہ کیا۔ بی ایل ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ گزشتہ روز گوادر ،پسنی کے درمیان سرمچاروں نے گوادر پورٹ سے کھاد لے جانے والی 6 ٹرالروں پر حملہ کر کے نذرآتش کرنے کے ساتھ انکی سیکورٹی کے تین اہلکاروں کو ہلاک2 کو زخمی کیا،آج حواس باختہ ریاستی فورسز نے شادی کورکے علاقے زہرین کور،تاکی ،چکولی،گرد نواع میں عام آبادی کو نشانہ بنا کر کئی افراد کو اغوا کیا۔قابض ریاستی فورسز کے ترجمان کا عام لوگوں پر تشدد و گرفتار کرکے انہیں بی ایل ایف کے سرمچار قرار دینا دراصل انکی شکست کی نشانی ہے،ہمارے سرمچار محاذ پر موجود ہیں مگرریاستی فورسز جنگ کے بجائے عام آبادی کو نشانہ بنارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز