جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںگودار میں فائرنگ سے3آبادکار ہلاک

گودار میں فائرنگ سے3آبادکار ہلاک

کوئٹہ (  ہمگام نیوز)گوادر مین پنجاب سے تعلق رکھنے والے 3افراد کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ضلع گوادر کی تحصیل پسنی میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر صوبہ پنجاب کے علاقے خانیوال سے تعلق رکھنے والے تین افراد محمد زیشان محمد اشفاق اور محمد اعضر کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزمان دو پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چین کر فرار ہوگئے لیویز ذرائع کے مطابق تینوں افراد پسنی میں زیر و پوائنٹ کے علاقے میں ایک بجلی ٹرانسمیشن کمپنی میں کام کرتے تھے اور ان کے ساتھ دو پولیس اہلکار بھی تعینات تھے تینوں افراد اے ائیریا میں کام کر تے تھے مگر اتوار کے روز بی ایئریا میں چلے گئے جہاں پر نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے تینوں افراد موقع پر ہلاک ہوگئے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقع کی اطلا ع ملتے ہی لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا ہے لیویز انتطامیہ اور دیگر اداروں نے علاقے کو گہرے میں لے کر ملزمان کی تلا ش شروع کردی

یہ بھی پڑھیں

فیچرز