جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںہرنائی اور دیگر بالائی علاقوں میں شدید بارشوں نے تبائی مچادی

ہرنائی اور دیگر بالائی علاقوں میں شدید بارشوں نے تبائی مچادی

بولان(ہمگام نیوز)دریائے ناڑی میں سیلابی کیفیت حاجی شہر کامشر قی حصہ سیلابی ریلے کی نذر،لاکھوں روپے مالیت کا اناج ضائع ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی اور دیگر بالائی علاقوں میں شدید بارشوں نے تبائی مچادی جس کیوجہ سے دریائے ناڑی مین سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی ایک لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ محکمہ ایریگیشن کی عدم توجہی کی وجہ سے حاجی شہر کے مشرقی حصہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے حاجی شہر کے اقلیتی برادری کے اناج گودام جہاں پر لاکھوں روپے کے اناج ذخیرہ تھے سیلابی ریلے نے انہیں پل بھر میں اپنے ساتھ بہا کر لے گیا اور کئی کچے مکانات بھی منہدم ہوگئے اس کے علاوہ بالاناڑی کے مختلف علاقوں کی زمینی راستے بھی منقطع ہو گئے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز