جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںیومِ شہداء کو بلوچ و پشتوں اقوام سمیت بلوچستان میں آباد دیگر...

یومِ شہداء کو بلوچ و پشتوں اقوام سمیت بلوچستان میں آباد دیگر اقوام سے ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کی جاتی ہے۔ بی ایس ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ سالویشن فرنٹ نے اپنے جاری کئے گئے مرکزی ترجمان میں کہاہے کہ آج 13 نومبر یوم شہدائے بلوچستان کو انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا بلوچ سالویشن فرنٹ کے اپیل پر بلوچستان بھر میں شٹر ڈان ہڑتال ہوگی تمام تجارتی کاروباری اور تعلیمی اور مراکز بند رہیں گے تاجر تنظیموں انجمن تاجران بلوچ اور پشتوں اقوام سمیت بلوچستان میں آباد دیگر اقوام سے ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کی جاتی ہے ترجمان نے ایک بار پھر تاجر برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ یوم شہدائے بلوچستان کے دن کے مناسبت سے تمام تر کاروباری سرگرمیوںک و معطل کر علامتی احتجاج ریکارڈ کریں ترجمان نے کہاہے کہ بلوچ عوام اس دن کی مناسبت سے جدوجہد آزادی کے شہیدوں کے ساتھ والہانہ عقیدت کا اظہار کرکے نئی ولولہ اور عزم کے ساتھ ان کے مثالی اور غیر معمولی قربانیوں پھر انہیں شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کرکے ریاست کو پیغام دیں کہ شہداء نے جس نصب العین اور مقصد کے لئے اپنی جانیں گنوائی اس مقصد کا حصول بلوچ قومی آزادی کی جدوجہد کا منطقی ہدف ہے تر جمان نے کہاکہ شہداءکی مشن سے وابستگی اصل میں شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین اظہارہے ترجمان نے کہاکہ ہمیں اس موقع پرر یاست کو واضح اور دوٹوک پیغام دینا چاہیے کہ بلوچ قوم کسی بھی صورت اور کسی بھی قیمت پر اپنی آزادی کی جائز مطالبہ سے دستبردار نہیں ہوں گے جس آزادی کی وکالت شہداءنے اپنی جان کی قیمت پر ادا کی ہم اسی تسلسل اور روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی جان مال اور سب کچھ داپہ لگانے کے لئے شعوری زہنی اور نظریاتی طور پر تیار ہیں ترجمان نے کہاکہ قومی دن کے مناسبت سے بلوچ وطن کی آزادی کے تاریخی مطالبہ اور جدوجہد کے دوران شہید کئے گئے ان تمام معلوم و نامعلوم جملہ شہداءشہید خان محراب خان شہید میر عبدالکریم رہیسانی شہید سردار داد کریم شاہوانی آغا عبدالکریم خان احمد زئی شہید نواب نوروز خان شہید میر سفر خان زرکزئی شہید میربہاول خان شہید میر غلام رسول لاشاری شہید بٹے خان شہیدمیر دلمراد خان لاشاری شہید بی بی جانتاب بلوچ عرف ہائی رہیسانی شہید درویش بلوچ شہید سگار امیر بخش لانگو شہید آغا محمود خان احمد زئی شہید مجید ثانی لانگو شہید صباءدشتیاری شہید واجہ غلام محمد بلوچ شہید پھلیں امیر المک قلندرانی شہید شکور جان دہوار شہید حق نواز بلوچ شہیدحی بلوچ شہید پھلیں داﺅد عرف واجہ حمید بلوچ شہید وحید قمبرانی شہید فیصل رودینی شہید جلیل ریکی شہید رضا جہانگیر شہید قمبر چاکر شہید غلام اللہ بلوچ شہید رحمت شاہیں شہید کریم دہوار شہید عبدالرسول بنگلزئی شہید محراب بلوچ شہید ثناءسنگت شہید عابد شاہ شہید ورنا نوروز بلوچ شہید واجہ رسول بخش شہید ظہور لانگو شہید زبیر بلوچ شہید وحید بالاچ بلوچ شہید سہراب مری شہید غفار لانگوشہید مقصود قلندارنی شہید حمید بلوچ شہید فدا بلوچ شہید بابوعلی احمد لانگو شہیدرشید لانگو شہید علی احمد ثاقب شہید جاوید اختر شہید طارق کریم جو قومی غلامی سامراج اور اس کے کالونیل ایجنٹوں کے خلاف جدوجہد کی اوراپنی آخری سانسوں کو بھی بلوچ قوم کی آزادی اور خود مختاری کے لئے خاک وطن کے سپرد کرکے بلوچ آزادی تاریخ کو شاندار بنادیاان کو بھر پور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جائیگا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز