جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںیوم شہداء کی مناسبت سے بلوچ شہداء کے اعزاز میں ایک تعزیتی...

یوم شہداء کی مناسبت سے بلوچ شہداء کے اعزاز میں ایک تعزیتی دیوان کا انعقاد کیا گیا۔ بی این ایم قلات ہنکین

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ قلات ہنکین کی جانب سے یوم شہدائے بلوچستان کی مناسبت سے بلوچ قومی آجوئی کے شہیدوں کے اعزاز میں ایک تعزیتی دیوان کا انعقاد کیا گیا اجلاس سے ہنکین آرگنائزر خان محمد بلوچ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ شہداءنے اپنی قربانیوں سے منزل کا تعین کرتے ہوئے ہمیں آزادی کاوژن اور راستہ دکھائی ان کا کردار ہمارے لئے مشعل را ہ ہے یہ جدوجہد آج سے نہیںبلکہ اس کے بنیاد خان محراب خان احمدزئی اور ان کے ساتھی سردار داکریم شاہوانی اور دیگر جانثار ساتھیوں نے رکھی تسلسل کے ساتھ بابو نوروز خان میر سفرخان میر دلمراد خان اور 80کے عشرے میں مری بلوچوں کی سخت کوش مزاحمت سے لے کر آج تحریک آزادی تمام ارتقائی مراحل طے کرتے ہوئے انقلاب اور آزادی کی جانب رواں دواں ہیں انہوں نے کہاکہ شہداءنے جس عزم وہمت کے ساتھ آزادی کے حصول کے لئے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کیا ان کی شہادتوں سے تحریک کو جلا ملی جبکہ 13نومبر کو یوم شہداءکے طور منانایقینی طور پر تمام معلوم و نامعلوم شہداءکے انصاف کی متقاضی ہے کیونکہ ایسے شہید بھی ہے جو آزادی کے راہوں میں شہید کئے جاچکے ہیں جو گمنام ہیںہم سمجھتے ہیں کہ 13نومبر پر تمام بلوچ آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والے جماعتوں کو یکجاءہونا چاہیے جس طرح آج تمام پارٹیاں ایک ہی دھارے میں رہتے ہوئے شہداءکا دن اپنے اپنے انداز میں منایا جن میں بلوچ نیشنل موومنٹ بی ایس اوآزاد بلوچ سالویشن فرنٹ بلوچ شہداءکمیٹی بلوچ نیشنل وائس بلوچ یکجہتی کونسل اور دیگر اکثریتی جماعتوں نے شہدائے بلوچستان کا دن جوش و خروش سے منایاانہوںنے کہاکہ قوموں کی قسمت شہداءکی قربانیوں سے بدل جاتی ہے جو قربانی اور موت سے خوف کا شکار ہوتے ہیں وہ مٹ جاتے ہیں وہی قومیں تتا ابد زندہ رہتے ہیں جوجینے کےلئے مرنا جانتے ہیں ایسے جری قوموں کو کوئی بھی بڑی طاقت زیر نہیں کرسکتاانہوں کہاکہ شہداءنے پارلیمنٹ کو مسترد کرکے قوم کو غلامی کے خلاف جو درس آزادی دیا اسی سوچ میں ہماری نجات ہے پارلیمنٹ ایک بیڑی ہے جو ہماری آزادی کی راستوں میں رکاوٹ ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز