جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںیو بی اے کی مائن کاری ایک اور بلوچ فرزند شہید

یو بی اے کی مائن کاری ایک اور بلوچ فرزند شہید

کوہلو( ہمگام نامہ نگار)بیرون ملک مقیم مہران مری کی مسلح قبائلی گروہ کی جانب سے کاہان کے علاقے جنت علی میں بارودی سرنگ بچھانے سے ایک بلوچ فرزند متح مری شہید ہوگئے ، واضح رہے کہ فتح مری علاقے کا ایک دکاندار اور بلوچ جہد آزادی کا ایک ہمدرد تھا جسے مہران مری کی مسلح قبائلی گروہ نے دکان کے سامنے مائن رکھ کر نشانہ بنایا ۔یوبی اے جو کہ مہران مری کی مسلح قبائلی گروہ ہے، آج کل کوہلو ، کاہان اور آس پاس میں بلوچ آزادی پسند کارکنوں کے خلاف سرگرم عمل ہے ، اس کے تمام کارندے پاکستانی سرکار کی خدمت گزار میر ہزار رحمکانی کی پناہ میں ہے اور وہی سے منصوبہ بندی کرکے بلوچ قومی جہد کاروں کو تواتر کے ساتھ نشانہ بنارہے ، واضح رہے کہ اس قبل بھی یوبی اے کی جانب سے قومی جہد کاروں کی گزرگاہوں میں بلو چ قومی مجرم میرہزار کی مدد و کمک سے بارودی سرنگ بچھایا گیا تھا جس سے کئی بلوچ فرزند شہید اور درجنوں معزور ہوگئے ہیں۔اہل علاقہ نے بلوچ مسلح اور سیاسی تنظیموں اور ساتھ ہی ساتھ انسانی حقوق کی خاطر سرگرم اداروں سے اپیل کی میر ہزار کی مدد و کمک سے چلنے والے مہران مری کی مسلح قبائلی گروہ کی انسان دشمن اقدامات کا جلد از جلد نوٹس لیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز