جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریں 13نومبر کے شہداء نے آزادی کے جو بیج بوئے مضبوط جڑوں...

13نومبر کے شہداء نے آزادی کے جو بیج بوئے مضبوط جڑوں کے ساتھ تناور درخت بن چکاہے۔بی وی ایم

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ وطن موومنٹ کے سربراہ اور بلوچ سالویشن فرنٹ کے سیکریٹری جنرل میر قادر بلوچ نے اپنے جاری کئے گئے ایک بیان میں بلوچ اور پشتون عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13نومبر یوم شہدائے بلوچستان کے موقع پر بلوچ سالویشن فرنٹ کی شٹر ڈاؤں ہڑتال کی کال پر لبیک کہتے ہوئے اپنی دکانیں اور کاروباری مراکز رضاکارانہ طور پر بند کرکے ہڑتال کی مکمل پاسداری کریں انہوں نے کہاکہ 13نومبر کے شہداء نے آزادی کے جو بیج بوئے تھے آج وہ مضبوط جڑوں کے ساتھ تناور درخت بن چکاہے اس کا تسلسل آج موجودہ آزادی کی تحریک کی شکل میں جاری ہے انہوں نے کہاکہ دنیا کہ کئی آزادی کے ممالک اپنے جملہ شہداء کے برسی کے لئے ایک دن کا انتخاب کرچکے ہیں بلوچ قوم بھی اپنے ہزاروں شہداء کی یاد منانے اور ان کے برسی کا اہتمام کرنے کے لئے 13نومبر کا انتخاب کرکے اپنی قومی شہداء کوبھر پور انداز میں جوش و خروش اور قومی عزم کے ساتھ خراج عقیدت پیش کررہے ہیں اس موقع پر ہر ایک اپنے انداز میں شہداء کو خراج تحسین پیش کریں گے جبکہ اس موقع پر بلوچ سالویشن فرنٹ نے شٹر ڈاؤن کی علامتی ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے تمام بلوچ اور پشتوں سمیت بلوچستان کے دیگر اقوام سے اپنی دکانیں بند کرنے کی اپیل کی ہے ہڑتال کا مقصد دنیا کو باور کرانا ہے کہ بلوچ شہداء نے آزادی کے لئے قربانیاں دیں اور یہ جدوجہد پچھلے دہائی کا نہیں بلکہ برطانیہ کے بلوچستان میں قبضہ کے بعد سے شروع ہواہے اور اس کا تسلسل دہائی کا نہیں صدیوں کاہے صدیوں کے اس کھٹن اور پرپیچ سفر میں بلوچ قوم نے اپنے کئی نسلوں کو آزادی کے لئے قربان کیا ہے اب بھی بلوچ کا حوصلہ نہیں ٹوٹا بلوچ بہادری اور جانفشانی کے ساتھ اس سفر کا منطقی ہدف آزادی کے سوا کسی درمیانی پڑاؤ کو نہیں سمجھتی انہوں نے کہاکہ 13 نومبر یوم شہدائے بلوچستان کو تجدید عہد کا دن کہاجائے تو غلط نہ ہوگا یہ دن ہمارے قوم کے بہادرسپوتوں بزرگوں فرزندوں ماؤں بہنوں اور بچوں سمیت کفن کے پاگ پہننے والے تمام قومی جانثاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے یہ دن ان مہاہستیوں اور قومی سورماؤں کا دن ہے جو قومی مقصد کے لئے اپنی زات انا اور اپنی آخری سانس تک کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قربان ہوگئے یہ دن ان نامور شہداء کے ساتھ ان گمنام ہستیوں کا دن ہے جوگمنامی کے عالم میں خاک وطن میں محو آغوش ہے 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز