جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریں13نومبر یوم شہدائے بلوچستان کی مناسبت سے بلوچ سالویشن فرنٹ کی کال...

13نومبر یوم شہدائے بلوچستان کی مناسبت سے بلوچ سالویشن فرنٹ کی کال پر بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی ۔بلوچ وطن موومنٹ

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ وطن موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے ایک بیان میں بلوچ عوام اور تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ 13نومبر یوم شہدائے بلوچستان کی مناسبت سے بلوچ سالویشن فرنٹ کی کال پر بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی دکانیں بینک مالیاتی اور تعلیمی ادارے مکمل بند رہیں گے بلوچ عوام اور وطن دوست و قوم دوست شہداء گلزمین کے قومی دن کے موقع پر بلوچ سالویشن فرنٹ کی کال پر لبیک کہتے ہوئے اپنی دکانیں اور تجارتی مراکزبند رکھیں ترجمان نے نے کہا ہے کہ 13نومبر بلوچ آزادی کی تاریخ کا ایک اہم باب ہے جب پہلی دفعہ انگریز سامراج نے بلوچ مملکت پر قبضہ کرکے بلوچ قومی آزادی کو سلب کیا انگریزی قبضہ کے خلاف اس وقت بلوچ قومی حکومت کے سربراہ خان میر محراب خان شہید اپنے کئی ساتھیوں کے ساتھ بھرپور انداز میں مذاحمت کر کے بلوچ قوم کی آزادی اور خود مختاری کے لئے اپنی جان نچھاور کی 13نومبر ہماری تاریخ کاایک روشن اور سنہرا دن ہے جہان بلوچ قوم کے بہادر اور بے لوث جانثاروں نے انگریز کی غلامی قبول کرنے کے بجائی شہادت قبول کرکے ہمارے لئے نشان راہ بن گئے جدوجہد آزادی کے اس طویل سفر میں بلوچ فرزندوں نے شہدائے 13نومبر کی تقلید کرتے ہوئے تحریک آزادی کے تسلسل کو اپنے لہوسے زندہ اور تابند رکھاہے ہمیں چاہیے کہ اس دن کے موقع پر حوصلہ اور یکسوئی کے ساتھ بلوچ قومی آزادی کے لئے کام آنے والے تمام معلوم و نا معلوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں ترجمان نے کہاہے کہ 13نومبر 1839سے لے کر اب تک شہداء کی ایک طویل ترین فہرست موجود ہے ان کا مقصد اور ایجنڈا بلوچستان کی آزادی ہے اور وہ اسی مقصد کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اس وطن کی بنیادوں میں شہداء کا خون شامل ہے شہداء کے غیر معمولی قربانیوں نے آزادی کے منزل کو قریب کردیاہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز