جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریں 13نومبر یوم شہدائے بلوچستان کے تاریخی دن کے موقع بلوچ سالویشن...

13نومبر یوم شہدائے بلوچستان کے تاریخی دن کے موقع بلوچ سالویشن فرنٹ دیئے گئے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال کو بھر پور انداز میں کامیاب بنائیں ۔بلوچ گہار موومنٹ

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ گہار موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں بلوچ اور بلوچستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ 13نومبر یوم شہدائے بلوچستان کے تاریخی دن کے موقع بلوچ سالویشن فرنٹ کے جانب سے دیئے گئے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال کو بھر پور انداز میں کامیاب بنائیں ترجمان نے تاجر برادری سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ 13نومبر بلوچ قومی آزادی کی تاریخ میں ایک درخشان باب ہے 13نومبر کا دن عالمی دنیا کو آگاہ کرتاہے کہ بلوچستان دنیا کے نقشہ میں آزاد مملکت کے طور پر موجود تھی اور ا س وطن کا مالک صرف بلوچ ہے یہ دن ریاست کے دروغ گوئی اور ناجائز قبضہ کا پول کھولتے ہوئے ثابت کرتاہے کہ بلوچ وطن پاکستانی ریاست کا قانونی اور جغرافیائی حصہ نہیں ہے بلکہ اس کی الگ اور منفرد تاریخ ہے ترجمان نے کہاکہ 13نومبر کو ہمیں اپنے آزادی کے علمبردار بلوچ شہداء کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کرنا چاہیے ہمیں اس تاریخی دن کوعلامتی طور پر منانے کے بجائے شہدائے آزادی کے فکری و عملی رہنمائی میں آگے بڑھنا چاہیے ترجمان نے کہاکہ بلوچ تحریک کا حالیہ مضبوط اور طاقتور ابھار 13 نومبر کے شہدائے کا تاریخی تسلسل ہے شہید محراب خان اور ان کے ساتھیون نے اپنے خون سے آزادی کے جو شمع روشن کی اسی کی تیرگی اور روشنی میں بلوچ شہداء نے بلوچ وطن کی آزادی کے لئے سرفروشی کے ساتھ جدوجہد کی اور آج یہ جدوجہد تمام تاریخی و زمینی حقائق کو لے کر ریاست اور اس کے جبری قبضہ کے خلاف چیلنج بن چکاہے جو ریاست کے لئے پریشانی کا باعث ہے اس کے پیش نظر ریاست بے رحمی کے ساتھ نہ صرف نسل کشی کررہی ہے بلکہ اس کے ساتھ تحریک کے خلاف لغو اور جھوٹے پروپیگنڈے کررہے ہیں لیکن تمام تر حربون کے باوجود آزادی کی جدوجہد ریاست کے خلاف چٹان بن کر ابھر رہی ہے ترجمان نے کہاکہ ہمیں چاہیے کہ راہ آزادی میں جان نچھاور کرنے والے سپوتوں کو اس تاریخی موقع پر شاندار الفاظ میں نہ صرف خراج تحسین پیش کریں بلکہ ان کے مشن کے ساتھ وابسطگی کا عزم کریں کیونکہ انہی شہدائے آزادی نے غلامی کو بیڑیون کو توڑنے کے لئے اپنی جان سے گزر کر ہمارے لئے روشنی اور آگائی کے شمعین جلائی 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز