پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریں 13 نومبر بلوچ قو می آزادی کے شہیدوں کو خراج تحسین...

13 نومبر بلوچ قو می آزادی کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔بلوچ گہار موومنٹ

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ گہار موومنٹ کے مرکزی چیئر پرسن حانی بلوچ وائس چیئر پرسن زمور آزاد بلوچ نے اپنے جاری کردہ مشترکہ تنظیمی بیان میں بلوچ اور پشتو ن سمیت بلوچستان میں آباد دیگر اقوام ور تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ 13 نومبر یوم شہدائے بلوچستان کی مناسبت سے بلوچ سالویشن فرنٹ کے شٹر ڈاون ہڑتال کے کال کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی دکانیں تجارتی اورکاروباری مراکز رضاکارانہ بنیادوں پر بند کریں 13 نومبر بلوچ تاریخ کا ایک روشن باب ہے جو بلوچ قوم کو تاریخی بنیادیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہزاروں شہداء کی برسی کو مشترکہ طور پر منانے کے حوالہ سے قومی فیصلہ ہے انہوں نے کہاہے کہ 13 نومبر بلوچ قو می آزادی کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے بلوچ شہداء نے تحریک آزادی کو اپنی قربانیوں کوششوں اور لہو سے جو روح پھونکی اور تحریک کو جس اہم مقام اور موڑ پر پہنچا دیا وہ مثالی ہے ان کی تحریک کے ساتھ مضبوط کمٹمنٹ اور اعلی حوصلوں نے آج بلوچ قومی مسئلہ کو عالمی اور علاقائی سطح پر پزیرائی دی انہوں نے اپنی جانفشانی اور قربانیوں سے ہمارے راستوں کو منور کیا ہے اور ہمیں غلامی کے خلاف جدوجہد کرنے کی ہمت عطا ء کر دی ہے قوموں کومنزل سے صرف اور صرف قربانیاں ہی قریب کرتے ہیں کسی قوم کو آزادی بغیر قربانیوں سے نہیں ملی ہم جب کسی غلام قوم کی جدوجہد کی سرگزشت پڑھتے ہیں تو ہمیں خون کا ایک سمندر بہتا ہو نظر آتا ہے انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ شہداء اور قربانی دینے والے وطن کے جانثاروں نے ہمیشہ اپنے خون سے جدوجہد آزادی کے تسلسل کو برقرار رکھا ہے برطانیہ سامراج کے خلاف بلوچ قوم کی جدوجہد کی سرگزشت ہو یا آج پاکستانی غلامی سے نجات کی جدوجہد ہوہمیشہ پر آشوب رہی ہے اگر چہ تسلسل ٹوٹا ہے لیکن جدوجہد ختم نہیں ہوالیکن آج جدوجہد اپنی نشیب وفراز سے گزر کر کندن بننے کے مراحل طے کرتے ہویکسوئی کے ساتھ جاری ریاستی قبضہ کی بنیادوں کو ہلارہی ہے اسلئے آج ریاست بھی پہلے سے کئی گناہ اپنی متشددانہ عمل میں تیزی لاکر تمام تر انسانی و بین الاقوامی ضوابط اور قوانیں کو روندھ کربلوچستان کی روشن صبحوں کو خون آشام کردیا ہے اور آج تک اپنی اسی ہٹ دھرمی پر قائم بلوچ حریت پسندوں کو شہید کررہی ہیں ان کی کاروائیوں کا مقصدصرف اور صرف یہ ہے کہ بلوچ اپنی مطالبہ آذادی سے دستبردار ہوجائیں انہوں نے کہاکہ جذبہ آزادی سے لیس چ عوام بچے بوڑھے بزرگ اور اپنے بھائی اور بہنوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13نومبر کو اپنی قومی شہداء کو بھر پور انداز مین خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تجدید عہد کریں کہ آزاد بلوچ قومی ریاست کے قیام تک شہداء کا مشن جاری رہے گا 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز