شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریں15 برس میں 85 ارب ڈالر کے ریکارڈ ہتھیار فروخت

15 برس میں 85 ارب ڈالر کے ریکارڈ ہتھیار فروخت

ماسکو (ہمگام نیوز)21ویں صدی میں دنیا میں اسلحہ کی فروخت میں تین گنا اضافہ ہوا گزشتہ 15برسوں کے دوران 85ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت ہوئے ، 20 ویں صدی میں یہ فروخت 28ارب ڈالر رہی۔روس کی سرکاری کمپنی روس اوبورون ایکسپورٹ کے نائب سربراہ سر گئی گوروے سلاوسکی نے بین الاقوامی نمائش رشیا آرمز ایکسپو 2015 کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 15برسوں کے دوران عالمی منڈی میں اسلحہ کی فروخت میں تین گنا اضافہ ہوا ہے اور یہ اضافہ جاری ہے ۔سرگئی گورے کے مطابق گزشتہ 15برسوں کے دوران 85ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت ہوئے ، 20ویں صدی میں یہ فروخت 28ارب ڈالر رہی۔ انہوں نے کہاکہ اسلحہ کی فروخت میں تیزی کیساتھ اضافے کی کئی وجوہات ہیں جن میں سب سے بڑی وجہ مختلف ممالک میں کشیدگی اور دہشتگردی کے خلاف جنگی آپریشنز ہیں۔اس کے علاوہ بعض ممالک کی افواج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کیے جانے کا وقت آگیامزید برآں بعض ممالک دفاعی بجٹ میں اضافہ کرتے ہوئے علاقائی سطح پر اپنی لیڈر شپ کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ –

یہ بھی پڑھیں

فیچرز